مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کا 18واں دور منعقد

مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے افواج کے مابین مذاکرات کا ایک اور دور منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق رائے کیا ۔

وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہندوستان اور چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 18 واں دور 23اپریل منعقد ہوا جس میں تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مثبت نتائج سامنے آئیں ۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بھارت اور چین کے مابین مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر جاری تناﺅ کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ مذکرات کا 18واں دور منعقد ہوا ۔ ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں باقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اعلی سطحی فوجی مذاکرات کا ایک تازہ دور منعقد ہونے کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے ایک مشتر کہ بیان جاری کیا گیا ۔

Comments are closed.