جموں کے ہیرا نگر جیل منتقل ، مسلم لیگ کی شدید الفاظ میں مذمت
حریت گ کے سنیئر رہنما اور مسلم لیگ کے محبوس چیرمین مسرت عالم بٹ پر 37واں پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں ہیرا نگر جموں جیل منتقل کیا گیا ۔ مسلم لیگ ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے بدھ کو مسلم لیگ کے محبوس چیرمین مسر ت عالم بٹ پر 37ویں پی ایس اے کا اطلاق عمل میںلایا اور انہیں ہیرا نگر جموں جیل منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ لیگ ترجمان نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
Comments are closed.