سرینگر/18جنوری /سی این آئی/ مسئلہ کشمیر کے حل کو بر صغیر میں قیام امن کیلئے نا گزیر قرار دیتے ہوئے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اس دیرینہ تنازعہ کو اپنے ایجنڈا پر قائم یا بر قرار رکھے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی خاتون سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر رہے یوریگوائے کے سفیر ایل بی او روسیلی کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں پاکستان کی سفیر نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر قائم رکھیں۔ملیحہ لودھی نے تحریر کیا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے ۔انہوں نے تحریر کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان ان قرار دادوں کے ذریعے اس بات پر متفق ہو ئے ہیں کہ کشمیر یوں کو استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا حق دیا جائے گا ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اُٹھاتے ہوئے اس کے تصفیہ پر زور دیا تھا جس پر بھارت نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے اندرونی معاملات سے تابیر کیا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.