مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے / سکینہ ایتو
مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیںہوتا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر صحت و تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے سرکار ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتونے اننت ناگ کا دورہ کرکے وہاں موسم سرما کیلئے اسپتالوں میں تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیںہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اسپتالوں میں تمام طبی سہولیات کو بہم رکھنے کیلئے انتظامیہ کام کر رہی ہے اور ساتھ ہی ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اگر کہیں ہو تی تو اس کو پورا کیا جائے گا ۔
سکینہ ایتو نے کہا کہ ضلع انت ناگ میں جو بھی اسپتال ہے ان میں بنیادی سہولیات بہم رکھنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فنڈس کی کمی وجہ سے کچھ منصوبے حکومت کے زیر غور ہے اور جو بھی ممکن ہوگا وہ کیا جائے گا ۔ ایتو نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس میں ملوث پائے جانے والے سرکار ی ڈاکٹروں کے خلاف کارورائی ہو گی ۔
اس سے قبل سکینہ ایتو نے ممبر اسمبلی زیڈی بل تنویر صادق کے ساتھ کے ہمراہ JLMNہسپتال رعناواری کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران ریضوں کی دیکھ بھال کی سہولیات اور اہم ادویات کی دستیابی کا جائزہ اور ہسپتال انتظامیہ کو ضروریات ہدایات دیں۔
Comments are closed.