مریضوں کیلئے بہتر سہولیات بہم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ، ہمارے پاس ماہرڈاکٹروں کی کوئی کمی نہیں
لل دید اسپتال میں روزانہ بنیادوں پر او پی ڈی میں 6سو کے قریب مریضوں کا معائنہ ہوتا ہے / میڈیکل سپر انڈٹینڈنٹ
اعجا ز ڈار
سرینگر/11جنوری // مریضوں کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات بہم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی کی بات کرتے ہوئے گورئمنٹ لل دید اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انڈٹینڈنٹ ڈاکٹر مظفر جان نے کہا کہ وادی کے سب سے بڑے زچہ بچہ اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ اس کوشش میںرہتے ہیں کہ اسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے کسی بھی مریض کے ساتھ کوئی کوتاہی نہ ہو ۔
تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے گورئمنٹ لل دید اسپتال سرینگر کے حالیہ تعینات میڈیکل سپر انڈٹینڈنٹ ڈاکٹر مظفر جان نے کہا کہ اسپتال میں مریضوں کا کافی رش رہتا ہے اور اس بات پر توجہ دی جاتی ہے کہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ڈاکٹر مظفر جان نے کہا کہ دس سال پہلے جو صورتحال تھی وہ اس وقت نہیں ہے اور دعویٰ کیا کہ اسپتال کی موجودہ صورتحال میں کافی بہتری آچکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وادی کے دیگر اسپتالوں میں بھی اگرچہ زچگی کی سہولیات دستیاب ہے جس کے باعث لل دید اسپتال میں دباﺅ کچھ حد تک کم ہی رہتا ہے لیکن بعض اوقات ایسے مریضوں کو اسپتال پہنچایا جاتا ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس وقت ڈاکٹروں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ مریض کی جانب زیادہ توجہ دی جائے تاکہ دونوں زچہ اور بچہ کی جان بچائی جا سکے اور حاملہ خاتون بچے کو صیح سلامت جنم دیں سکے ۔
ڈاکٹر مظفر جان نے کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر او پی ڈی میں 6سو کے قریب مریضوں کا معائنہ ہوتا ہے جبکہ 70سے 90خواتین کو زچگی کیلئے اسپتال میں داخل کیا جاتا ہے ۔ لیبر روم میںمریضوں کو غیر ضروری طور پر کافی وقت تک رکھنے کی عوامی شکایات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جان نے کہا کہ اسپتال میں غیر ضروری طو رپر لیبر روم میں کسی بھی مریض کو نہیں رکھا جاتا ہے بلکہ اس کیلئے ایک باضابطہ منصوبہ بندی ہوتی ہے اور ڈاکٹر دیکھتے ہیں کہ کن مریضوں کی جراحی وقت پر کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے مریض بھی ہوتی ہے جن کے بارے میں لگتا ہے انہیں جراحی کی ضرورت نہیں ہے انہیں ایک یا دو دن تک لیبر روم میں رکھا جاتا ہے تاکہ معمول کے طریقہ سے وہ بچے کو جنم دیں سکے ۔
میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے کہا کہ زنانہ اسپتال میں مریضوں کیلئے ہروہ سہولیت دستیاب ہے جس کی ضرورت ہے اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کووہ ہر دن اس بات سے آگاہ کرتے ہے کہ اسپتال میں ضرورت کاسامان بہم رکھنے کے لئے قبل از وقت انہیں جانکاری فراہم کی جائے تاکہ ادویات اور درکارسامان کو ضرورت پڑنے سے پہلے خرید کراسپتال میں دستیاب رکھاجاسکے ۔انہوںنے کہاکہ لل دید اسپتال وادی کشمیرکو منفرد اور واحد زچہ بچہ اسپتال ہے جہاں حاملہ خواتین کے لئے ماہرڈاکٹروں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔
اسپتال میں مریضوں کے ساتھ تیمار داروں کے بڑھتے رش کے بارے میںپوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر مظفر جان نے کہا کہ میں تیمار داروں سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ غیر ضروری طو رپر اسپتال میں ڈھیرہ نہ جمایا کریں اور مریض کی جنتی ضرورت ہے اس کے مطابق ہی ان کے ساتھ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں تیمار داروں کیلئے قیام کیلئے بھی بہتر سہولیات موجود ہے اور انہیں بھی کسی بھی قسم کی پریشانیاں نہیںہوتی ہے ۔ اسپتال میں جعلی ڈاکٹر کی گرفتاری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی بد قسمتی تھی تاہم ا س کے بعد اسپتال کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی بڑھائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے اور آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آئےگا
Comments are closed.