مرکز کی جانب سے جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پابندی میں 5 سال کی توسیع
سرینگر /27فروری /
مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو جموں و کشمیر جماعت اسلامی پر پابندی میں 5 سال کی توسیع کر دی۔
سی این آئی کے مطابق سماجی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میںمرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف وزیر اعظم مودی کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پابندی کو پانچ سال کیلئے بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تنظیم کو سب سے پہلے 28 فروری 2019 کو ایک ” غیر قانونی “قرار دیا گیا تھا۔ انہوںنے مزید کہا کہجو بھی ملک کی سلامتی کو خطرہ بنائے گا اسے بے رحمانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments are closed.