مرکز کی جانب سے اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کو ”زیڈ پلس “سیکورٹی فراہم

سرینگر /05اپریل / ٹی آئی نیوز

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کو زیڈ پلس زمرہ کے سیکورٹی کور کی منظوری دی ہے
ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے مسلح کمانڈوز کا احاطہ دیا ہے جو مشترکہ طور پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ فراہم کیا جائے گا۔زیڈ پلس سیکورٹی ہندوستان میں سیکورٹی کی اعلی ترین سطح ہے۔

تقریباً 20-24 مسلح اہلکاروں کا ایک دستہ شفٹوں میں کام کرے گا تاکہ بخاری کی چوبیس گھنٹے سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے مرکزی انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ تیار کردہ خطرے کے تجزیہ کی رپورٹ کی سفارش پر اس کور کو منظور کیا۔

Comments are closed.