جموں: ریاست جموں وکشمیر میں ریل لنک کو وسعت دینے کی ایک کڑی کے طور مرکزی حکومت نے کپواڑہ تک ریل لنک تعمیر کرنے کو منظوری دی ہے۔ یہ ریل رابطہ اودہمپور۔ سرینگر۔ بارہ مولہ سے کپواڑہ تک ہوگا۔
اس بات کی جانکاری مشیر( ٹرانسپورٹ) نیتی آیوگ سُنیل سری واستو نے جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامینم کو ایک مراسلے کے ذریعے دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ریلویز نے بارہ مولہ سے کپواڑہ تک ریل لنک میں توسیع دینے کو ترجیح دی ہے اوراس نئے لنک کے لئے اپ ڈیٹیڈ سروے کو منظوری دی ہے۔
مراسلہ کے مطابق بارہ مولہ۔ کپواڑہ ریل لنک پروجیکٹ کو محکمہ ریلویز امبریلا ورک کے تحت ہاتھ میں لے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست کی گورنر انتظامیہ نے یہ مطالبہ نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کنٹھ کو پیش کیا تھا جب انہوں نے گذشہ ماہ بارہ مولہ اور کپواڑہ کا دورہ کیا تھا۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ گورنر انتظامیہ نے جموں۔ راجوری۔ پونچھ ریل لنک کے لئے بھی ایک معاملہ ترتیب دیا ہے اور بہت جلد اس اہم پروجیکٹ پر عملدرآمد ہوگا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.