مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا متنازع بیان:دار العلوم دیوبند دہشت گردی کی گنگوتری، کہا سی اے اے کی نہیں بلکہ ملک کی ہو رہی ہے مخالفت
سرینگر/12فروری/سی این آئی// گری راج نے کہا ہے کہ دیوبند دہشت گردی کی گنگوتری ہے اور بڑے بڑے دہشت گرد یہیں سے نکلتے ہیںگری راج نے کہا کہ غزوہ ہند کو ہندوستان میں لا کر وہ مسلم راشٹر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کا یہ مقصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اپنے متنازع بیانات کے لئے مشہور مودی حکومت میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ اس بار انہوں نے یہ بیان دارالعلوم دیوبند کے سلسلہ میں دیا ہے۔ گری راج نے کہا ہے کہ دیوبند دہشت گردی کی گنگوتری ہے اور بڑے بڑے دہشت گرد یہیں سے نکلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے کی مخالفت نہیں بلکہ ملک کی مخالفت کی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق، دیوبند کے ایک آشرم میں پہنچے گری راج سنگھ نے شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بھی اپنی زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ (دیوبند کے مظاہرین) سی اے اے کے خلاف لڑائی نہیں لڑ رہے، بلکہ وہ غزوہ ہند کے لیے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ غزوہ ہند کو ہندوستان میں لا کر وہ مسلم راشٹر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کا یہ مقصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘۔ وہیں، دلی میں ہوئی شرمناک شکست پر گری راج نے کہا کہ اگر چوک نہ ہوتی تو ہم جیتی بازی ہارتے نہیں۔
Comments are closed.