مرکزی وزیر نتی آنند رائے کا ایل او سی کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
سری نگر، 14 جولائی
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی سراہنا کی۔
بی ایس کشمیر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ شری نتیانند رائے نے یہاں ایل او سی کے علاقوں کا دورہ کیا جہاں بی ایس ایف کے یونٹ تعینات ہیں اور فورس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔انہوں نے کہا: ‘موصوف مرکزی وزیر نے اس دوران فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کے غیر متزلزل عزم کی سراہنا کی’۔
Comments are closed.