مرحوم شجاعت بخاری کے فرزند نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں امتیازی پوزیشن حاصل کی

جے کے ایڈیٹریس فورم نے تحمید بخاری کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا

سرینگر؍30 دسمبر: مرحوم شجاعت بخاری کے فرزند نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کرکے اپنے والد کا نام فخر سے اونچا کیا ہے۔ جے کے ایڈیٹریس فورم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ والد کی جدائی کے باوجود بھی اُس کے بیٹے نے ہمت نہیں ہاری اور دسویں جماعت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق مرحوم شجاعت بخاری کے فرزند تمحید بخاری نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 95فیصد مارکس حاصل کرکے اپنے والد کا نام روشن کیا۔ جے کے ایڈیٹریس فورم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ والد کا سایہ سر سے اُٹھ جانے کے باوجود بھی تمحید بخاری نے ہمت نہیں ہاری جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ اُس نے سالانہ امتحانات میں امتیازی پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ روز نامہ رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ شجاعت بخاری کو عرفہ کے روز پریس کالونی سرینگر میں اُس وقت قتل کیا گیا جب وہ گھر کی اور روزہ کھولنے کی نیت سے جارہے تھے ۔ شجاعت بخاری کی حفاظت پر مامور دو اہلکار بھی اس حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments are closed.