محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار / ڈاکٹر اوئیس احمد

سرینگر /25فروری /

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے کی بات کرتے ہوئے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سرینگر سمارٹ سٹی ڈاکٹر اوئیس احمد نے کہا کہ بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاس کیلئے جلد ہی الیکٹرانک بس سروس شروع ہوگی ۔

سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ خصوصی بات چیت میں سمارٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر اوئیس احمد نے کہا کہ حکام بانڈی پورہ اور کپواڑہ کے علاوہ شمالی کشمیر کے کچھ حصوں میں الیکٹرانک سروس شروع کرنے کے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مطالبہ بہت زیادہ ہے اور مسافروں کی جانب سے سفر کے دوران مناسب ٹکٹنگ کو یقینی بنانے کی بدولت آمدنی میں اضافہ امید افزا رہا ہے۔

انہوں نے کہا”ہم اس سروس کو دوسرے اضلاع میں بھی پھیلانے کے لیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، شمالی کشمیر، خاص طور پر کپواڑہ اور بانڈی پورہ سے مطالبہ کیا گیا ہے، اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں، ان علاقوں میں سمارٹ بسیں چلیں گی“۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک بسوں کیلئے ان اضلاع کا فاصلہ قابل انتظام ہے، اور اگر چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت ہو تو اسے اس کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ایم ای بس سیوا اسکیم کے تحت اضافی 100 بسیں پائپ لائن میں ہیں اور فی الحال ٹینڈرنگ کے عمل میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جلد ہی ان کے رول آو¿ٹ کی تاریخ کا اعلان کرنے کیلئے پرامید ہیں۔موسم کی پیشنگوئی پر انہوں نے کہا کہ مشینری تیار رکھی ہوئی ہے اور پانی صاف کرنے والے پمپ اور اسٹیشن بھی اپنی جگہ پر ہیں جبکہ محکمہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

Comments are closed.