محمد فاروق ڈار ( KAS) نے محکمہ فشریز کے ڈائریکٹر کا با ضابط طور پر عہدہ سنبھالا
پیدا وار کو بڑھانے اور لوگوں تک محکمہ کی اسکیموں کو پہنچانے کیلئے بیداری پروگرام منعقد ہونگے / محمد فاروق ڈار
اعجاز ڈار
سرینگر /13جنوری //محکمہ فشریز نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے کی بات کرتے ہوئے محکمہ کے ڈائریکٹر محمد فاروق ڈار نے کہا کہ ملازمین کے تعاون کے ساتھ محکمہ کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد فاروق ڈار ( KAS) نے محکمہ فشریز کے ڈائریکٹر کا با ضابط طور پر عہدہ سنبھالا ۔ اس موقعہ پر محکمہ کے ملازمین نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھول کی مالیاں پہنائی ۔ اس موقعہ پر انہوںنے ملازمین کے ساتھ بات چیت بھی کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ لوگوں تک اپنی اسکیمیں پہنچائے ۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد تعمیل ارشاد کے ساتھ بات کرتے ہوئے محمد فاروق ڈار نے کہا کہ فشریز سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے اور یہاں کے نوجوان طبقہ کو فشریز محکمہ کی جانب راغب کرنا محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے بیداری کیمپ کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے ۔ محمد فاروق نے کہا کہ فشریز محکمہ کے پاس کئی سارے اسکیمیں ہے جس سے فشریز کو بڑھاﺅا دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے تمام ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محکمہ کی اسکیموں کو لوگوں تک زیادہ سے زیادہ پہنچائے جس میں خاص طور پر لون اور سبسڈی ہے تاکہ لوگ خاص طور پر نوجوان طبقہ اس کی جانب راغب ہو سکے ۔
ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ مختلف اسکیمیں محکمہ کی جانب سے شروع کر دی گئی ہے اور ضلع اننت ناگ میں دو ایسی اسکیمیں شروع کی جا چکی ہے تاکہ پیداوار میں بڑھاﺅا دینے کے علاوہ وہاں ایک پروسسنگ یونٹ بھی قائم کیا گیا جس کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پروڈکشن کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ میں زیادہ سے زیادہ حاصل کیا جائے ۔ کیجول ملازمین کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے قواعد و ضوابط کے تحت ملازمین کو حق ملے گا اور کسی سے ان کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس میںملازمین کا بھی تعاون ضرور ی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فشریز پیداوار کو بڑھانے کیلئے کافی موقعہ موجود ہے اور اس کا فائدہ اٹھا کر محکمہ پیداوار کو بڑھا جائے گا ۔
Comments are closed.