محبوبہ مفتی کو جنوبی کشمیر میںنالہ رمبی آرہ تک جانے سے روک دیا گیا

حکومت ہند ہمارے وسائل کو لوٹ کر ہماری توہین کر رہی ہے / محبو بہ مفتی

سرینگر/21نومبر: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو نالہ رمبی آرہ کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا ۔ اسی دوران محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا کہ حکومت ہند کی جانب سے ہمارے وسائل کو لوٹ لیا جا رہا ہے جو ہمارے کیلئے توہین کے بجائے کچھ نہیںہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ سنیچروار کو جنوبی کشمیر پہنچی تاہم انہیں نالہ رمبی آرہ کا دورہ کرنے سے وہاں روک دیا گیا ۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے مقامی انتظامیہ کی جانب سے نالہ رمبی آرہ تک جانے سے روک دیا گیا ہے جہاں غیر قانونی طور پر ریت اور باجری نکالنے کا عمل شد و مد سے جاری ہے ۔ اور اس سلسلے میں ٹینڈرس بھی بیرون ریاستی باشندوں کو فراہم کیئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ میںمزید لکھا ہے کہ حکومت ہند جموںکشمیر میں ہمارے وسائل کو لوٹ رہی ہے جو کہ ہماری کھلے عام توہین ہے ۔

Comments are closed.