مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی،،24اور 25مارچ کو بارشوں کاامکان

سرینگر/21 مارچ

جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ 24-25 مارچ کو کچھ ایک مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے دن کے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور کہا کہ آنے والے دنوں میں دن گرم ہونے کی توقعات ہے

درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.