ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے:صوبائی کمشنر کشمیر
سری نگر، 27 فروری
صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری کا کہنا ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر وادی میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں تمام تہوار مل کے مناتے ہیں اور کل بھی ماہ رمضان کے متعلق اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔
موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، ‘ماہ رمضان کے بارے میں پہلے ہی ایک میٹنگ ہوئی ہے اس کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے’۔
ان کا کہنا تھا، ‘ ہم یہاں تمام تہوار مل کے مناتے ہیں اور کل بھی ماہ رمضان کے متعلق اہم میٹنگ ہونے والی ہے’۔
بجلی کٹوتی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں مسٹر بدھوری نے کہا: ‘غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی ایک مسئلہ رہتا ہے لیکن اس سال سب کے تعاون سے بجلی کی حالت اچھی رہی ہے اور ماہ رمضان میں بھی اچھی رہے گی’۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے زرد وارننگ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، ‘ہم سب کو بارش کا بہت انتظار تھا ہم سب خوش ہیں، نوے فیصد بجلی بحال ہے، ہوائی ٹرانسپورٹ، ریل سروس بحال ہے، قومی شاہراہ کھلی ہے صرف کچھ پہاڑی پاسز بند ہیں’۔
Comments are closed.