
ماہ فروری میں 1 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا/ ناظم سیاحت کشمیر
سرینگر /04مارچ / ٹی آئی نیوز
ماہ فروری میں ایک لاکھ سے زائد سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا کا دعویٰ کرتے ہوئے ناظم سیاحت نے کہا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھے گی۔
ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر فضل الحسیب نے کہا کہ صرف فروری کے مہینے میں ہی وادی میں 1 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ کئی طریقوں پر کام کر رہے ہیں اور آنے والے سیاحتی سیزن کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ وادی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔
Comments are closed.