ماہ رمضان کی شروعات : وزیر اعظم مودی اور دیگر ہنماﺅں کی لوگوں کو مبار ک باد پیش

سرینگر /02فروری / ٹی آئی نیوز

وزیر اعظم نریندر مودی نے رمضان کے مقدس مہینے کی شروعات پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا ” جیسے ہی رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوا ہے۔ یہ ہمارے معاشرے میں امن اور ہم آہنگی لائے۔ یہ مقدس مہینہ عکاسی، شکرگزاری اور عقیدت کا مظہر ہے، جو ہمیں ہمدردی، مہربانی اور خدمت کی اقدار کی یاد دلاتا ہے“۔ رمضان مبارک

اسی دوران لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور کانگریس ممرب ارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی رمضان کی مبارکباد دی۔
راہول گاندھی نے ایکس پر لکھا ”رمضان مبارک! خدا کرے کہ یہ مقدس مہینہ آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے اور آپ کے دل میں سکون لائے“ ۔
ادھر پرینکا گاندھی نے ایکس پر کہا”آپ سب کو رحمتوں اور برکتوں کے مقدس مہینے، رمضان کی دلی مبارکباد۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ مقدس مہینہ آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، خوشحالی اور امن لائے“ ۔

Comments are closed.