ماہ رمضان میں سحری اور افطاری کے دوران بجلی اور پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا / وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

سرینگر / یکم مارچ / ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر میں منتخب حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ ”شیڈو “کابینہ کی ضرورت نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کا مقدس ماہ شروع ہو گیا ہے اور حکومت خاص طور پر سحری اور افطاری کے دوران بجلی اور پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے میر واعظ اور حسنین مسعودی سے تعزیت پرسی کیلئے ان کے آبائی گھر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہو گیا ہے اور کہا کہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان میں لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت خاص طور پر سحری اور افطاری کے دوران بجلی اور پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔بی جے پی کی طرف سے تشکیل دی گئی شیڈو کابینہ کے بارے میںانہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی کابینہ کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا”ہمارے پاس صرف ایک کابینہ ہے، شیڈو کابینہ کی ضرورت نہیں ہے۔

ماضی میں بی جے پی نے حکومت کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ایک منتخب حکومت عوام کی خدمت کرے۔ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کام کریں گے“۔

Comments are closed.