ماہ اکتوبر سے قبل جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہونے کا امکان / مرکزی وزیر

سرینگر /08اگست

ماہ اکتوبر سے قبل جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے سوشل جسٹس و ایمپاورمنٹ رام داس اتھاوالے نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات بالکل پُر سکون ہے اور جلد ہی اسمبلی انتخابات ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے سوشل جسٹس و ایمپاورمنٹ رام داس اتھاوالے نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات بالکل پُر سکون ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات بھی اکتوبر میں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ”مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں اکتوبر سے پہلے انتخابات ہونے والے ہیں۔ میرے خیال میں اکتوبر سے پہلے ریاست کا درجہ بحال ہو سکتا ہے اور اکتوبر میں الیکشن بھی ہو سکتے ہیں۔“ اس دوران انہوں نے لوگوں سے ووٹنگ کے دوران ریکارڈ ڑ ٹرن آو¿ٹ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔

Comments are closed.