ماگام ہندواڑہ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل
ہندواڑہ/24 جنوری / ٹی آئی نیوز
ماگام ہندواڑہ میں بس کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
عین شاہدین کے مطابق ماگام ہندواڑہ میں ایک بس نے ایک اسکوٹر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت محمد یوسف بٹ ساکن کالی پورہ ویلگام کے طور پر ہوئی ہے، جس کی عمر 55 سال ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.