مارچ سیشن :وادی کشمیر میں 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا با ضابطہ آغاز
سرینگر /08مارچ/ ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے پہلی بار مارچ سیشن کے تحت سالانہ امتحانات بیچ بارہویں جماعت کے امتحانات کا با ضابطہ طور پر بدھ سے آغاز ہوا ۔
امتحان کے آغاز کے ساتھ ہی وادی بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قریب 67ہزار طلباءو طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور امتحان کے پُر امن انعقاد کیلئے انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کئے تھے
بدھ کی صبح سے ہی طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے امتحانی مرکز کا رخ کیا جبکہ ان کے والدین بھی ان کے ساتھ دیکھے گئے جو امتحانی مراکز کے باہر اپنے بچوں کے انتظار میں دیکھیں گے
بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق بارہویں کے امتحان میں کل ملا کر 67400 امید وار شامل ہو رہے ہیں
ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے کئی امتحانی مراکز کا دورہ کرکے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا
Comments are closed.