لیہہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس ، کوئی نقصان نہیں
لداخ /03جولائی
لداخ کے لہہ علاقے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لداخ کے لیہہ میں ریکٹر اسکیل پر 4.4 شدت کا زلزلہ آیا
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز عرض البلد 36.10 شمال، طول البلد 74.81 مشرقی، 150 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
انہوںنے کہا کہ زلزلہ صبح کے وقت پیش آیا اور اس میںکسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔
Comments are closed.