لیفٹیننٹ گورنر کا گجرات کے پرنسلا میں” راشٹر کتھا شیویر“ سے خطاب

پرنسلا //گجرات/14فروری
لیفٹنٹ گورنر منوج سِنہا نے پرنسپلا گجرات میں سوامی دھرم بند ھو جی، ویدک مشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’ راشٹریہ کتھا شیویر‘ سے خطاب کیا۔
قومی سطح کا کیمپ نوجوانوں کی مجموعی شخصیت کی نشو و نما کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔
لیفٹنٹ گورنر نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ملک کے تمام حصوں سے شیویر میں جمع نوجوان سے کہا کہ وہ خود کو قوم کی تعمیر کے لئے وقف کریں۔
لیفٹنٹ گورنرنے کہا،”اَمرت کال میںاِنڈیاکے مستقبل کو تشکیل دینے میں قابلیت ، مسابقت اور نوجوان تین بڑے عوامل ہوں گے ۔“
اُنہوں نے کہا کہ ترقی کی رفتار کا زیادہ تر اَنحصار نوجوان پود پر ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اَپنی تخلیقی صلاحیتوں اور اِختراعات سے سماجی تبدیلی کا سب سے طاقتور ذریعہ ہیں۔
لیفٹنٹ گورنر نے کہا،” بغیر عملی تجربے تعلیم کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ہمیں مہاتما گاندھی کی تعلیمات کو اَپنا نا چاہیے اور تجرباتی سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ہمیں ایک ایسا ماحول بنانے کی ضرورت ہے جس میں ہمارے نوجوانوں کو نئی دریافتوں اور نئی ایجادات کے لئے ترغیب دی جائے۔“
لیفٹنٹ گورنر نے معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے تجربات سے علم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہونا چاہیے۔ زندگی بھی کی تعلیم نظریہ¿ کو مشن میں بدل دیتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تخلیق ، ایجاد اور اِختراع کرنے کی ہمت اور عزم کے ساتھ ہماری نوجوان آبادی ہر شعبے میں بے مثال کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔
لیفٹنٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سماج میں علم کا چراغ روشن کریں اور اِنڈیاکو علمی معیشت میں تبدیل کرنے میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔

Comments are closed.