لیفٹیننٹ گورنرکا جی آئی ایس کے عالمی دِن کے موقعہ پر جی آئی ایس پیشہ ور اَفراد ، سرکاری اَفسران ، کاروباری اَفراد اور نوجوان طلبا کے کنونشن سے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جی آئی ایس اَب ترقیاتی منصوبہ بندی کا بنیادی مرکز بن گیا/لیفٹنٹ گورنر

جموں/16
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں عالمی جی آئی ایس دِن کے موقعہ پر منعقدہ جی آئی ایس پیشہ ور اَفراد ، سرکاری اَفسران ، کارباری اَفراد اور نوجوان طلباءکے کنونشن سے خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نئے چیلنجوں سے نمٹنے اور مواقع کے نئے افق کو تلاش کرنے کے لئے اُبھرتی ہوئی جی آئی ایس ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سوچ کی حوصلہ اَفزائی ، نئے جیو گرافک اِنفارمیشن سسٹم ( جی آئی ایس ) ٹولز کی ترقی ، دُنیا کی ایپلی کیشنز کاروبار حکومت او رمعاشرے میں ترقی کو تیز کر رہی ہےں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جی آئی ایس ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام مختلف شعبوں کو مواصلات کے نئے ٹولز پیش کررہا ہے اور موسم کی پیش گوئی ، شہری اور ٹرانسپورٹیشن کی منصوبہ بندی ، سلامتی ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ ، ٹیلی کام ، زراعت ، ماحولیات ، اثاثہ جات کے اِنتظام اور نیوی گیشن سروسز جیسے شعبوں میں زیادہ اَثر ڈال رہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ملک بھر میں جی آئی ایس ٹیکنالوجی میں اِنقلاب لانے کے لئے گزشتہ 8برسوں میں متعارف کی گئی اِصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا،” وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جی آئی ایس اَب ترقیاتی منصوبہ بندی کی بنیادی مرکز بن گیا ہے اور وسیع پیمانے پر ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں اِستعمال کیا جاتا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ روزانہ تقریباًایک ہزارجی آئی ایس ایپلی کیشنز پیشہ ور اَفراد ، محققین ، عام شہری زائد اَز 50 شعبوں میں مختلف چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنے کے لئے اِستعمال کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہری او رصنعتی منصوبہ بندی کی کارکردگی ، زراعت میں نئی اِصلاحات کے لئے بہتر فیصلہ سازی ، زمینی ریکارڈ کی جدید کاری ، سڑک کی حفاظت ، سمارٹ سٹی پروجیکٹوں ، پروڈیوسروں او ر مارکیٹ کو جوڑنے، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور معاشرے میں مساوات کو یقینی بنانے کے لئے جی آئی ایس متعارف کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں کا بھی اشتراک کیا ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جی آئی ایس جنگلات کی حدود کی نشاندہی ، جی آئی ٹیگنگ ، جموںوکشمیر گرین مہم ، ویٹ لینڈز کے تحفظ اور آبی ذخائر کی سنسس میں اہم کردار اَدا کر رہا ہے ۔
اُنہوں نے اِس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ جاتی ترقی کے لئے دستیاب تمام معلومات کو یکجا کرنے کا واحد طریقہ جغرافیائی نقطہ نظر ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تازہ ترین او رپہلے کے اعداد و شمار کے تقابلی تجزیہ سے آبی ذخائر کی تجاوزات پر ایک رِپورٹ تیار کرنے کی ضرور ت پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ریموٹ سنسنگ ڈیپارٹمنٹ سے جموںوکشمیر میں 2815آبی ذخائر کی تازہ ترین سنسس کا اِستعما ل سیلاب کے خطرے والے علاقوں کی نقشہ سازی او رتمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مربوط اَنداز میں معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جی آئی ایس کی مدد سے ٹریفک حادثات سے حادثاتی مقامات اور ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی سے نمٹاجاسکتا ہے۔
اُنہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو مشورہ دیا کہ وہ دُور دراز علاقوں میں نیٹ ورک ڈیزائن ، نیٹ ورک آپٹیمائزیشن او رڈیٹا بڑھانے میں جی آئی ایس کے اِستعمال کے لئے تعاون کریں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جی آئی ایس سکیموں کی بہتر منصوبہ بندی، آبادی اور ان کی ضروریات کے مطابق اثاثوں کی تقسیم میں مدد کرسکتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ تمام شراکت داروں ، جی آئی ایس پروفیشنلوں ، ریسرچ سکالروں ، ایڈمنسٹریٹیو اَفسران کو ڈیٹا کیپ چیرنگ او رریموٹ سنسنگ کے بہترین اِستعمال کے لئے جی آئی ایس پر مبنی سائنسی فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جی آئی ایس کے فوائد اور معاشرے کی ترقی میں اِس کے مختلف اطلاق کے بارے میں لوگوں میں بیداری پھیلانے پر بھی زور دیا۔
کمشنرسیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے محکمہ کی حصولیابیوں ااور مستقبل کے ایکشن پلان کے بارے میں جانکاری دی۔
پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ ڈاکٹر موہت گیرا نے عالمی جی آئی ایس دن کے موقعہ پر اَپنی مبارک باد پیش کی اور جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے نئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر ریموٹ سنسنگ اِنفارمیشن سسٹم ۔ جے کے آر آئی ایس، ایک سپیشل ڈیٹا اِنفراسٹرکچر پہل اور جی ایس آے ایم ( گرام پنچایت سپیشل ایسٹس میپر ) موبائل ایپ کا آغاز کیا۔

Comments are closed.