لیفٹنٹ گورنر نے کوکر ناگ جھڑپ میں از جاں فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

سرینگر / 11اگست / ٹی آئی نیوز

کوکرناگ جھڑپ میں از جاں دو فوجی اہلکاروں کو لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے خراج عقیدت پیش کیا ۔
لیفٹنٹ گورنر کے آفس سے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ” ہیو دیپک کمار یادو اور ایل این کے پروین شرما کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اننت ناگ میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران قوم کیلئے عظیم قربانی دی“۔

اس میں مزید لکھا گیا ” ان کی بہادری اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ “

Comments are closed.