لیفٹنٹ جنرل پرشانت شریو استو نے سرینگر میں چنار کور کی کمان سنبھالی

سرینگر /04اکتوبر / ٹی آئی نیوز

قریب 16ماہ تک سرینگر میں مقیم فوج کے 15ویں کور ( چنار کارپس ) کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے بطور خدمات انجام دینے کے بعد لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی کے بعد لیفٹنٹ جنرل پرشانت شریو استو نے سرینگر میں چنار کور کی کمان سنبھالی۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے کشمیر کے لوگوں کو پرامن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کیلئے سول انتظامیہ اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے معاشرے کے ارکان پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔

Comments are closed.