لیجنڈس لیگ کرکٹ: ہیملٹن مساکڈزا کی شاندار بلے بازی سے سوتھرن سپر اسٹارس فائنل میں داخل
اعجاز ڈار
سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں جاری ” لیجنڈس لیگ کرکٹ“ کے ایک اور مقابلے میں ہیملٹن مساکڈزا کی شاندار بلے بازی اور کچھ اچھی گیند بازی پرفارمنس کی بدولت سوتھرن سپر اسٹارس نے 7وکٹوں سے جیت درج کرکے لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے ۔
سنیچروار کو لیگ کا میچ سوتھرن سپر اسٹارس اور کونارک سوریاس اوڈیشہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں سپر اسٹارس نے ٹاس جیت کر پہلے اُڈیشہ کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔ کونارک سوریاس اوڈیشہ کی جانب سے رچرڈ لیوی اور دلشان منور نے اننگز کا آغاز کیا۔ انہیں جلد ہی ایک جھٹکا لگا اور اسکور 3.5 اووروں میں 8رنز تک پہنچ گئے جبکہ ان کے چار کھلاڑی آوٹ ہو گئے ۔ اس کے بعد لیوی اور عرفان پٹھان نے پانچویں وکٹ کیلئے 45 رنز جوڑے۔ لیوی 25 گیندوں پر 22 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔
اس کے بعد پٹھان بھائیوں نے اننگز کو آگے لیا ۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 61 رنز جوڑے۔ یوسف پٹھان نے 21 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ کپتان عرفان پٹھان نے 48 گیندوں پر 62 رنز بنا کر کپتانی کی اننگز کھیلی۔ جس کی بدولت انہوں نے مقررہ 20اوروں میں 148رنز اسکور کرنے میں کامیاب حاصل کر لی اور ان کے 8کھلاڑی آوٹ ہو گئے سوتھرن سپر اسٹارس کیلئے حامد حسن نے دو عبدالرزاق نے دو اور کیدار جادھو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں 149 رنز کے ہدف کے ساتھ، مارٹن گپٹل اور شریوات گوسوامی نے سوتھرن سپر اسٹارس کی اننگز کا آغاز کیا۔ گپٹل 3 گیندوں پر صرف 4 رنز بنانے کے بعد دیویش پٹھانیا کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔
اس کے بعد ہیملٹن مساکادجا گوسوامی کے ساتھ کریز پر آئے۔ اس جوڑی نے دوسرے وکٹ کیلئے 82 رنز جوڑے اس سے پہلے کہ گوسوامی 27 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ مساکادجا نے 49 گیندوں میں 67 رنز بنائے۔ پون نیگی 20 گیندوں پر 40رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے اور اپنی ٹیم کو جیتنے میں مدد کی۔ انہوں نے ہدف 17.2 اوووں میں حاصل کر لیا۔اور اس طرح سے جیت حاصل کرکے وہ لیگ کے فائنل مقابلے تک پہنچ گئے
Comments are closed.