لوک سبھا انتخابات کے دوران کشمیر میں ریکارڈ توڑ ووٹنگ متوقع/ صوبائی کمشنر

سرینگر /21مارچ / ٹی آئی نیوز

صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران وادی کشمیر میں ریکارڈ بریک ووٹنگ متوقع ہے اور سالانہ امرناتھ یاترا کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ انہیں جو اطلاعات مل رہی ہیں، اس سے توقع ہے کہ وادی میں لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ بریک ووٹنگ ہوگی۔

بیدھوری نے کہا، ”لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آنا چاہیے اور اس سلسلے میں وسیع انتظامات کیے گئے ہیں“۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.