لوک سبھا انتخابات کا چھٹامرحلہ :پارلیمانی حلقہ اننت ناگ راجوری میں انتخابی مہم اختتام پذیر

سرینگر؛23مئی

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلہ کیلئے پارلیمانی حلقہ اننت ناگ راجوری میں 25مئی کو ہونی والی ووٹنگ کے سلسلے میں تمام تر اقدامات کا حمتی شکل دی گئی ہے ۔ جہاں انتخابی مہم اختتام پذیر ہوئی وہیں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو سیکورٹی فورسز کے تحویل میں دیا گیا ہے ۔

چھٹے مرحلے میں ہونی والی پولنگ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل 18 لاکھ 30ہزار ووٹران میں سے 8.99 لاکھ خواتین ہیں۔
اس کے علاوہ، تقریباً 81,000 پہلی بار ووٹ دینے والے ہیں جنہوں نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے بعد اپنا اندراج کرایا ہے۔

اس پارلیمانی حلقہ میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، سابق وزیر میاں الطاف، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے رہنما ظفر اقبال منہاس اور اننت ناگ میں ڈی پی اے پی لیڈر مقبول پارے سمیت 20 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 18.30 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کریں گے۔چھٹے مرحلے میں پولنگ ہونے والی یونین ٹیریٹری کی آخری لوک سبھا سیٹ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل 18.30 لاکھ ووٹرز میں سے 8.99 لاکھ خواتین ہیں۔

اس کے علاوہ، تقریباً 81,000 پہلی بار ووٹ دینے والے ہیں جنہوں نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے بعد اپنا اندراج کرایا ہے۔جموں و کشمیر کی چار دیگر لوک سبھا سیٹوں کی طرح اننت ناگ راجوری حلقہ بھی 18 اسمبلی حلقوں میں پھیلا ہوا ہے جن میں راجوری ضلع میں چار، پونچھ میں تین، اننت ناگ میں سات، کولگام میں تین اور شوپیاں میں ایک شامل ہے۔

Comments are closed.