لورامنڈا قاضی گنڈ میں دو ملی ٹنٹ ساتھی گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط / پولیس

سرینگر /05دسمبر / ٹی آئی نیوز

جموں کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ ، فوج اور سی آر پی ایف نے لورا منڈا قاضی گنڈ میں ایک خصوصی کارورائی کے دوران ملی ٹنٹوں کے دو معاون ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ناکہ چیکنگ کے دوران قاضی گنڈ کے لوئر منڈا علاقے کے قریب گلاب باغ میں دو ملی ٹنٹ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا اور ان سے بازیابی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں سے دو AK-47رائفلیں ، 4 میگزین اور کچھ راو¿نڈ بر آمد کر لئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کی شناخت منظور احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکنہ نیپورہ اور الطاف احمد لون ولد عبدالاحد لون ساکنہ تیسان کچ پورہ زادورا کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.