لاپتہ افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے پولیس ،ایس ڈی آر ایف ،فوج ،جی آر ای ایف اور بیکن عملہ مصروف
سرینگر/19جنوری : لداخ میں برفانی تودے کی زد میں آکر زندہ دفن ہونے والے 10افراد میں سے ہفتہ کے روزایک اور شخص کی لاش برآمد کی گئی جس کے ساتھ ہی تودے کی زد میںآنے والے لاپتہ افراد میں سے چھٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ خطہ لداخ کے ضلع لیہہ کے کھر دونگلہ ٹاپ پر جمعہ کو برفانی تودہ گرنے سے جو10افراد زندہ دفن ہوگئے ، اْن میں سے سنیچر کو چھٹی لاش بر آمد کی گئی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق خطہ لداخ کے ضلع لیہہ کے کھر دونگلہ ٹاپ پر جمعہ کو برفانی تودہ گرنے سے جو10افراد زندہ دفن ہوگئے ، اْن میں سے سنیچر کو چھٹی لاش بر آمد کی گئی اس برفانی تودے سے گذشتہ روز ہی پانچ لاشیں بر آمد کی گئی تھیں جبکہ چھٹی لاش آج بر آمد ہوئی۔اس سے قبل اس حادثے میں دس افراد لاپتہ ہوے تھے۔لاپتہ افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے پولیس ،ایس ڈی آر ایف ،فوج ،جی آر ای ایف اور بیکن عملہ نے مشترکہ طور پربڑے پیمانے پرکارروائی کا آغاز کیا تھا۔کھرد نگلہ ٹاپ لہیہ کے مقام پر ایک گاڑی بھاری بھر کم برفانی تودے کی زد میں آئی تھی ،جسکے نتیجے میں 10افراد گاڑی سمیت زندہ دفن ہوگئے تھے۔حکام کے مطابق باقی ماندہ لاپتہ افراد کی تلاش شد و مد سے جاری ہے۔ یاد رہے کہ لداخ خطے میں جمعہ کی صبح جودس افراد برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوئے تھے اْن میں سے پانچ کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔حکام نے کہا کہ بھاری برف کے اندر لاپتہ افراد کی تلاش حادثے کے فوراً بعد شروع کی گئی اور ابھی تک پانچ افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق اس کیلئے ماہرین کو جدید مشینری کے ساتھ کام پر لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح خطے کے کھردنگلہ علاقے میں ایک برفانی تودے کی زد میں آکر دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ ایک گاڑی اچانک گرنے والے تودے کی زد میں آگئی جس کے بعد مذکورہ گاڑی اور اس میں سوار دس افراد لاپتہ ہوگئے۔مرنے والوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوئی ہے
Comments are closed.