لال منڈی سرینگر میں ” المسواک ڈینٹل اسٹوڈیو اور ایمپلانٹ سینٹر “کا افتتاح
سرینگر /04 ستمبر/ کے پی ایس
خواتین کو با اختیار بنانے کی ایک مثال میں سرینگر کے لال منڈی علاقے میں ” المسواک ڈینٹل اسٹوڈیو اور ایمپلانٹ سینٹر “کا افتتاح کیا گیا ۔
اس موقع پر پی ڈی پی کے سینئر لیڈر ذہیب میر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ڈاکٹر حمیرہ مشتاق اور ڈاکٹر جسوین کور سمیت دیگر مہمانوں کی موجودگی میں اس کلنک کا افتتاح کیا۔شہر سرینگر میں اپنے پہلے نوعیت کے اس ڈینٹل اسٹوڈیو اور ایمپلانٹ سنٹر میں ڈاکٹر حمیرہ مشتاق اور ڈاکٹر جسوین کور دانتوں کے مسائل کا معیاری اور جدید علاج فراہم کریں گے اور یہ کلینک مقامی لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے گا جو جدید آلات سے لیس ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرہ مشتاق نے کہا کہ ان کا کلینک دانتوں کے عمومی مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے وقف ہے اور بنا کسی پریشانی کے مریض اس کلنک پر آکر دانتوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ دانتوں کو لیکر جو بھی دیگر مرض ہونگے ان کا علاج کر اسکتے ہیں ۔
Comments are closed.