لالہ صاحب کو سجاد غنی لون اور انعام النبی کا زبردست خراج

سرینگر /17جنوری /

شمالی کشمیر کے نامور دینی ،سیاسی ،سماجی شخصیت اور دانشورخواجہ عبدالرحمن بٹ المعروف لالہ صاحب کی گیارہویں برسی پرپیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لوسمیت دیگر سیاسی ، سماجی اور صحافتی شخصیتوں نے انہیں شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے۔
پیپلز کانفرنس کے صدر اور ممبر اسمبلی ہند وارہ سجاد غنی لون نے بھی لالہ صاحب کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سجاد غنی لون نے کہا ” لالہ صاحب بے لوثی، ہمدردی اور روحانیت کی روشن مثال تھے۔ ان کا نمایاں فلاحی کام اور انسانیت کی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم ہم سب کو متاثر کرتا ہے“ ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معروف صحافی آکاش امین بٹ اور راجہ محی الدین سمیت خاندان کی آنے والی نسلیں مختلف شعبوں میں اپنے نمایاں کام کے ذریعے کشمیر کو روشن کرنے کے لالہ صاحب کے مشن کو آگے بڑھائیں گی۔

ادھر انعام النبی نے بھی لالہ صاحب کو ان کی گیارہویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے فرزندان عبدالرشید بٹ ،آکاش امین ،راجہ محی الدین اورمجید الاسلام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔

Comments are closed.