
سرینگر/09مارچ/سی این آئی// ہند پاک کشیدگی کے باوجود سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلا ف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جا ری ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسری مرتبہ پونچھ سیکٹر میںآر پار شدید نوعیت کی گولہ باری اور شلنگ ہوئی جس کے نتیجے میں کئی ڈھانچوں کو نقصان ہو ا ۔ ادھر سرحدوں پر جاری کشیدگی کے چلتے سرحدی آبادی میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ رہی ہے اور وہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق ہند پاک افواج کے مابین سرحدوں پر کشیدگی کا ماحول بدستور جاری ہے ۔ سوموار کی صبح ایک مرتبہ پھر پونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں آر پار کئی رہائشی دھانچوں کو نقصان ہو گیا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے جموں وکشمیر کے پونچھ میں ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بتایا کہ آر پار سوموار کی صبح ہند پاک افواج کے مابین شدید نوعیت کی گولہ باری ہوئی تاہم آر پار کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی گولہ باری کا بھر پور انداز میں جوب دیا گیا جس کے بعد پاکستان کی بندوقیں خاموش ہوئی ۔ادھر پاکستانی میڈیا رپوٹوں میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے گرم چشمہ، تتہ پانی، جنڈروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا ۔
Comments are closed.