لائن آف کنٹرول پر کسی بھی درندازی کو ناکام بنانے کیلئے فورسز تیار / آئی جی بی ایس ایف

سرینگر /16دسمبر /

لائن آف کنٹرول پر کسی بھی درندازی کو ناکام بنانے کیلئے فورسز تیار ہے کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل بی ایس ایف کشمیر فرنیٹر اشوک یادو نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق لانچنگ پیڈوں پر 250سے زائد ملی ٹنٹ دراندازی کی تاک میں ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق پلوامہ میں سوک ایکشن پروگرام کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بارڈر سیکورٹی فورسز کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے کہا کہ سیکورٹی فورسزنے جموں و کشمیر کی سرحدوں پر اپنی چوکسی کو بڑھا دیا ہے تاکہ دراندازی کی کسی بھی ممکنہ کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے ساتھ مل کر بی ایس ایف نے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو روکنے کیلئے تمام کمزور پیچوں پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق لانچنگ پیڈوں پر 250سے 300ملی ٹنٹ موجود ہے جو جو دراندازی کے منتظر ہیں، جبکہ سیکورٹی فورسز ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے چوکس ہیں۔انہوں نے کہا کہ دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بی ایس ایف ہمیشہ چوکس رہی ہے اور وہ ایسا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ”لوگ ہمیشہ فورسز کے ساتھ جڑے رہتے تھے، تاہم گزشتہ چند سالوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے اور اگر عوام تعاون جاری رکھیں تو ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے“۔آئی جی نے کہا کہ بی ایس ایف نوجوانوں اور خواتین کو مختلف ہنر فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ انہیں مالی طور پر خود مختار بنایا جا سکے۔

Comments are closed.