قوم کی تعمیر میں پنچایتوں کا اہم کردار ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے شہریوں کو بااِختیار بنا رہی ہےں/ لیفٹنٹ گورنر
سانبہ/24اپریل
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پالی سانبہ میں یوم قومی پنچایتی راج کی تقریب میں شرکت کی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی سطح کے پنچایت ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا ۔اُنہوں نے کمیونٹی کی شرکت کے لئے ” میرا سانبہ “ سوچھتا ایپ کا بھی آغاز کیا اور سانبہ کے لئے 18 اور اننت ناگ کے لئے 6 نوکیا سمارٹ پورس کا اِفتتاح کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پنچایتی راج نمائندوں سے خطاب کیا اور جموںوکشمیر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کی داستانوں پر روشنی ڈالی جنہیں قومی سطح پر تین زُمروں میں نوازا گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پنچایتیں دیگر پی آر آئیز کو خدمات اور عوامی سامان کی فراہمی کو بہتر بنانے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا ،” سماجی ۔ اِقتصادی تبدیلی کے ایجنٹوں اور دیہی ترقی کے طور پر پنچایتیں قوم کی تعمیر اور شہریوں کو دیر پا ترقی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کر رہی ہیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عام آدمی اور پنچایتوں کی اِجتماعی کوششیں جموںوکشمیر یوٹی کے چھوٹے گاﺅں کے بڑے خوابوں کو پورا کرنے میں اہم کردار اَدا کر رہی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں تین درجے نچلی سطح پر جمہوریت کو قائم اور مضبوط کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے تیز رفتار اور جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے ۔
اُنہوں نے تمام عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ گرام سوراج سے مہاتما گاندھی کے پورن سوراج کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پسماندہ اَفراد کو ترجیح دیں۔اُنہوں نے مزید کہاکہ ہماری کوششوں کو ترقیاتی عدم توازن کو دُور کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” دیہی ترقی ملک کی ترقی کا بنیادی ستون ہے اور اَپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے گرام پنچایتوں کو تمام شہریوں کی اِقتصادی بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کرنا ہوگااور ہر فرد تک پہنچنے والے فوائد اور نچلی سطح پر منصوبہ بندی اور اِس پر عمل درآمد میں فعال شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔“
Comments are closed.