ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
پلوامہ /05نومبر /کے پی ایس : سرینگر جموں شاہراہ کے قریب ناجائیز تجاوزات کھڑا کرنے کے علاوہ دریائے جہلم میں غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے واضح کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ نا جائیز تجاوزات کو مہند م کیا جائے گا ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر غلام محمد ڈار کی سربراہی میں ضلع افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں قومی شاہراہ پر غیر قانونی تجاوزات ، دریائے جہلم سے غیر قانونی طور پر ریت اور باجری نکالنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں جن میں پانپور ، کاکا پورہ ، اونتی پورہ اور گلندر قابل ذکر ہئے میں کچھ شر پسند عناصر کی طرف سے دریائے جہلم سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے کا کام کیا جارہا ہے ۔جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر نا جائیز تجاوزات کھڑے کئے گئے ہیں ۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ جی ایم ڈار نے واضح کیا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا قطی برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام اسٹیک ہولڈرس کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں پر روک لگانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ جبکہ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف آیف آئی آر درج کرکے کارورائی عمل میں لائے ۔ اسی دوران بعد میں ترقیاتی کمشنر نے ایک اور میٹنگ کی صدارت کے دوران چیف ہارٹیکلچر آفیسر ،تحصیلدار اورمحکمہ مال کے آفیسران کو ضلع میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت دی تاکہ اس سلسلے میں آگے کی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
Comments are closed.