قاضی گنڈ میں ٹرک ڈرائیور کی لاش پر اسرا رحالت میں برآمد

سری نگر،03جون

جنوبی ضلع کولگام کے ڈلوچھ قاضی گنڈ علاقے میں ہفتے کے روز ٹرک ڈرائیور کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔

متوفی کی شناخت ترسیم لال ولد ماشو رام ساکن کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور کی لاش ٹرک میں لٹکتے ہوئے پائی گئی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Comments are closed.