قاضی گنڈ میں عدم شناخت لاش برآمد
سرینگر 25 اپریل
جنوبی کشمیر کے پانزتھ قاضی گنڈ میں عدم شناخت لاش برآمد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح پانزتھ قاضی گنڈ میں چند مقامی افراد نے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.