فی الحال اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور گرمائی تعطیلات کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں / ناظم تعلیم کشمیر
سرینگر /29مئی /
وادی کشمیر میں گرمی کی لہر میں اضافہ کے چلتے والدین اور اساتذ ہ کی جانب سے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے وہیں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے واضح کیا ہے کہ فی الحال اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور گرمائی تعطیلات کا منصوبہ زیر غور نہیں ہے
ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے واضح کر دیا کہ فی الحال اسکولوں میں نہ تو گرمائی تعطیلات کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی اوقات کار میں تبدیلی لانا زیر غور ہے ۔
گاندربل میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر نے کہا کہ ابھی ایسی گرمی نہیں ہے کہ گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے یا اسکولوں میں اوقات کار میںتبدیلی لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی صورتحال پر گہری نگاہ ہے اور جب گرمی حد سے باہر ہو جائے گی تو ہم اس معاملے میںکوئی فیصلہ لیں گے تاہم فی الحال ابھی تک ایسا کوئی بھی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی ابھی اتنی گرمی ہے کہ ہم گرمائی تعطیلات کا اعلان کریں ۔
Comments are closed.