فیس بک پر حساس نوعیت کا پوسٹ اپ لوڈ کرنے کا معاملہ،پونچھ پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا

سرینگر13 فروری//یو پی آئی // فیس بک پر حساس پوسٹ کرنے کی پادائش میں پونچھ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق امن و امان کو درہم برہم کرنے کی پادائش میں مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر پابندی کے بیچ سرنکوٹ پونچھ میں شوکت علی نامی ایک نوجوان نے حساس نوعیت کا مواد اپ لوڈ کیا ۔ معلوم ہواہے کہ پورے ضلع میں یہ پوسٹ وائرل ہونے کے ساتھ ہی پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس بیان کے مطابق مذکورہ شخص پر نظر گزر رکھی جارہی تھی اور لگاتار وہ حساس نوعیت کے پوسٹ شیئر کرتا تھا جس وجہ سے ضلع میں حالات درہم برہم ہونے کا خدشہ تھا۔ ایس ایس پی پونچھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔ انہوںنے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اُکسانے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ جو کوئی بھی امن و امان کو درہم برہم کرنے کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.