فوج کے چنار کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی کا دورہ کیرن کپواڑہ ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر / 16جولائی /

سرینگر میں مقیم فوج کے چنار کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی نے کپواڑہ کے کیرن سیکٹرکے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر میں مقیم فوج کے 15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی نے شمالی ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائز ہ لیا ۔

اس موقعہ پر انہوںنے زمینی سطح پر موجود فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

دورے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے چنار کور نے ایکس پر لکھا”لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی آرمی کمانڈر چنار کور نے کپوڑہ کپواڑہ کے کیرن میں سرحدی علاقوں میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا “ ۔ انہوں نے مزید لکھا ”جنرل گھائی نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کیرن میں اگلے علاقوں کا دورہ کیا“۔

Comments are closed.