فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا راجوری سیکٹر کا دورہ

جموں،17فروری

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل افیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے ریاسی اور راجوری کا دورہ کیا اور وہاں پر تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے ریاسی اور راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں تازہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔‘

انہوں نے کہا کہ جی او سی نے تمام رینکوں کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

معلوم ہوا ہے کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر سرحدوں پر تعینات جوانوں کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.