فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سوموار کی صبح کرگل پہنچے

کرگل /24اکتوبر / ٹی آئی نیوز

فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کی روایت کو برقر ار رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سوموار کی صبح کرگل پہنچے۔

پچھلے سال وزیر اعظم مودی نے جموں کے نوشہرہ میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی تھی۔ انہوں نے ہندوستانی سرحدوں پر خدمات انجام دینے کے لئے فوجیوں کی تعریف کی تھی
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فوجیوں کی وجہ سے ہی لوگ سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔

سال 2019میں وزیر اعظم نے جموں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ راجوری ضلع میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ انہوں نے فوجیوں کو اپنا خاندان کہا تھا اور تہواروں کے دوران بھی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر ان کی تعریف کی تھی۔

Comments are closed.