فنڈنگ کیس :این آئی اے نے بڈگام میں خرم پرویز کے دفتر پر چھاپہ مارا
سرینگر/ 26 اپریل/ ٹی آئی نیوز
ملی ٹنسی فنڈنگ معاملہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے وسطی ضلع بڈگام میں نظر بند خرم پرویز کے ایک این جی او کے دفتر پر چھاپہ مارا۔
رپورٹس کے مطابق این آئی اے کی ایک ٹیم نے بڈگام کے ڈنڈوسہ علاقے میں ایک این جی او کے دفتر کی تلاشی لی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفتر خرم پرویز کا ہے۔
ایک اہلکار نے تصدیق کی اور کہا کہ این آئی اے کی ٹیم نے ڈنڈوسہ بڈگام میں این جی او کے دفتر کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران کچھ دستاویزات ضبط کی گئی ہیں۔
Comments are closed.