”فزکس والا “ کوچنگ سنیٹر نے شدید گرمی کے بیچ دکانداروں میں چھتریاں تقسیم کیں

سرینگر/ 23 مئی/

کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافہ کے بیچ قومی شہرت یافتہ کوچنگ سنٹر نے ”فزیکس والا “نے سڑکوں پر دکانداروں اور ریڈہ والوں کو گرمی سے نجات دلانے کیلئے چھتریاں تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں۔

فزکس والا ودیا پیٹھ سرینگر نے منگل کے روز شہر کا دورہ کیا اور سڑکوں پر دکانداروں کو بڑی چھتری فراہم کیں جو شدید گرمی کے درمیان اپنا کام پورا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

نواب شفیع پی آر منیجر، فزکس والا نے بتایا کہ ہم جموں اور کشمیر میں اس طرح کے مزید اقدامات کے ساتھ آئیں گے
خیال رہے کہ ودیا پیٹھ از فزکس والا JEE اور NEET کے مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے سرینگر میں کوچنگ سینٹر ہے۔

Comments are closed.