فاضل حسیب پیرآئی اے ایس جموں کشمیر اسٹیٹ کیڈ ر میں شامل

سرینگر/5دسمبر: فاضل حسیب پیر جنہوں نے سال 2018 میں منعقد سول سروسز کے امتحانات میں36 ویں درجہ حاصل کیا تھاکو آئی اے ایس جموں کشمیر اسٹیٹ کیڈ ر میں شامل کئے گئے ہیں۔ سی این ایس کے مطابق لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی برائے انتظا میہ میں فو نڈ یشن کورس مکمل کر نے کے بعد فاضل حسیب پیرکو آئی اے ایس جموں کشمیر اسٹیٹ کیڈ رکا درجہ دیاگیا۔ اب خاص طور پر اس کے والدین اور ریاست کے لوگ انکی پوسٹنگ کے مقام کے بارے میں بے حد شوقین ہیں۔فضل حسیب پیر جموں وکشمیر بورڈ آ ف اسکول ایجو کیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمی ڈاکٹر فاروق احمد پیرکے فرزند ہیں۔ اس دوران سماج کے مختلف طبقوں ن اور حلقوں نے فاضل حسیب پیر اور ا سکے والد ڈاکٹر فاروق احمد پیر کو مبا ر کبا د پیش کرتے ہوئے اسکی مزید کامیابی کی دعا کی ہے۔

Comments are closed.