فاصلاتی یا ریگولر موڈ کے ذریعے حاصل کی گئی ڈگریوں کو یکساں طور پر تسلیم کیا جائے گا / ناظم تعلیمات کشمیر

سرینگر/07جنوری/
فاصلاتی ڈگریوں کو لیکر تنازعہ کے بیچ محکمہ اسکولی تعلیم کشمیر نے ایک مرتبہ پھر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ شرائط پر فاصلاتی یا ریگولر موڈ کے ذریعے حاصل کی گئی ڈگریوں کو یکساں طور پر تسلیم کرتی ہے۔سی این آئی کے مطابق فاصلاتی طور پر حاصل کر د ہ ڈگریو ں سے متعلق محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے پہلے جاری کردہ بیان پر تنازعہ اٹھنے کے بعد محکمہ اسکولی تعلیم کے ناظم ڈاکٹر تصد ق حسین میر نے واضح کر دیا گیا کہ محکمہ کی جانب سے پہلے جاری کردہ حکمنامہ کو واپس لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان فاصلاتی موڈ سے حاضر سروس اساتذہ کی طرف سے حاصل کی گئی ڈگریوں کی درستگی پر بحث شروع ہو ئی جس کے بعد اس حکمنامہ کو واپس لیا گیا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن کی طرف سے 28 دسمبر 2022 کو سی ای او بارہمولہ کو ایک خط جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سائنس کے مضامین میں فاصلاتی طریقہ سے حاصل کی گئی ڈگریوں کو پروموشن یا سنیارٹی پر غور نہیں کیا جائے گا۔ناظم تعلیم کشمیر نے بتایا کہ کسی بھی تنازعہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اس حکمنامہ کو واپس لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمنامہ واپس لے لیتے ہیں اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا مقصد اساتذہ کو یہ بتانا تھا کہ جو بھی ڈگری حاصل کی جانی ہے وہ محکمہ سے مناسب منظوری کے بعد حاصل کی جانی چاہیے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا کہ اگر کوئی اساتذہ بغیر محکمہ کی اجازت کے بغیر فاصلاتی ڈگری حاصل کرتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ کیونکہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تنخواہ اور ڈگری ایک ساتھ نہیں دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی استاد چھٹی لیکر ڈگری حاصل کر تا ہے تو ہمیں ہوئی قباحت نہیں ہے تاہم ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ڈگری حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

Comments are closed.