غیر ملکی سفارتکاروں کو بادامی باغ سرینگر میں وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر جانکاری فراہم کی گئی /کور کمانڈر

وادی میں حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں ، لوگ بھی فوج کو بھر پور تعاون فراہم کررہے ہیں

سرینگر13 فروری//یو پی آئی // بادامی باغ فوجی چھاونی میں جموںوکشمیر کے دورے پر آئے غیر ملکی سفارتکاروں کو کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ کور کمانڈر نے غیر ملکی سفارتکاروں کو بتایا کہ جموںخاص کرو ادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کشمیر کے دورے پر آئے غیر ملکی سفارتکاروں کو فوجی کمانڈروں نے جموںوکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ نمائندے نے بتایا کہ جمعرات کے روز غیر ملکی سفارتکاروں کا اعلیٰ سطحی وفد بادامی باغ گیا جہاں پر کور کمانڈر لفٹنٹ جنرل ایس جی ڈھلن نے اُن کا استقبال کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کور کمانڈر نے بعد میں سبھی سفارتکاروں کو کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں اور لوگ بھی سیکورٹی فورسز کو بھر پور تعاون فراہم کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی کمانڈروں نے سفارتکاروں کو وادی کشمیر کے حالات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ سرحد پار سے دہشت گردی کا خطرہ برقرار ہے۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر کے لوگ امن و امان میں یقین رکھتے ہیں تاہم پاکستان کی جانب سے وادی کے حالات کو درہم برہم کرنے کی خاطر منصوبہ بندی ہو رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فوج لوگوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔

Comments are closed.